نئی دہلی،4اکتوبر(ایجنسی) مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی طرف سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی محدود کارروائی ( سرجیکل اسٹرائک)کی ویڈیو فوٹیج جاری کرنے کا مطالبہ بدقسمتی ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر روی شنکر پرساد نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر کیجریوال آج پاکستان کے میڈیا کی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں کیونکہ کسی ریاست کے وزیر اعلی نے ایسا بیان دیا ہے۔
فوج کی کارروائی کی ویڈیو فوٹیج طلب کرکے وہ فوج کے حوصلے کو پست کررہے ہیں۔